ہندوستان نے پہلے ٹی-20 میں نیوزی لینڈ کو دی 48 رنز سے شکست، سیریز میں برتری حاصل
239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات نہایت خراب رہی اور ابتدائی دو وکٹیں صرف دو رنز پر گر گئیں۔ اس دباؤ کے باوجود گلین فلپس نے ٹم رابنسن کے ساتھ ذمہ داری سنبھالی اور رنز بنانے کی کوشش کی۔ بعد میں مارک چیپ مین نے بھی فلپس کا ساتھ دیا، مگر وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ گلین فلپس نے 78 رنز کی دلیرانہ اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے ۔
ہندوستانی گیندبازوں نے آخری اوورز میں نظم و ضبط برقرار رکھا اور نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں پر 190 رنز تک محدود کر دیا۔ اس طرح ہندوستان نے مقابلہ 48 رنز سے اپنے نام کیا۔ شاندار بلے بازی پر ابھیشیک شرما کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
(ان پٹ: یو این آئی)





